نیب سے او جی ڈی سی ایل میں تیل کے کنوؤں کو ناکارہ قرار دیکر من پسند افراد کو دینے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ

جمعہ 20 فروری 2015 23:38

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) نیب حکام کو او جی ڈی سی ایل میں تیل کے کنوؤں کو ناکارہ قرار دے کر من پسند افراد کو دینے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے چیئرمین نیب کو تحریری طور پر بتایا کہ موجودہ وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی سیکرٹری پیٹرولیم نے گزشتہ بیس ماہ میں متعدد تیل و گیس کے کنوؤں کو ناکارہ قرار دے کر پرائیویٹ کمپنیوں کو لیز پر دے دیئے ہیں جن سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل اس ملک کا تیل و گیس کی تلاش میں مصروف ادارہ ہیا ور اب تک اس نے سات سو کے قریب تیل و گیس کی دریافت کیلئے کنویں کھودے ہیں۔ پیٹرولیم پالیسی 2012 ء کے تحت جو کنویں تیل و گیس کی پیدواری ہدف دے سکے ہیں موجودہ حکمرانوں نے انہیں انکارہ قرار دیا ہے جو پیداواری ہدف دے رہے ھے لیکن اپنی من پسند کمپنیوں کو یہ کنویں دے رہے ہیں چیئرمین نیب اس درخواست کی بناء پر شاہد خاقان عباسی ا ور سیکرٹری پیٹرولیم اور ایم دی او جی ڈی سی ایل اور وزیراعظم کے مشیر اویس مظفر کے خلاف تحقیقات شروع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :