ورلڈ کپ : پاکستان کے ایک رن پر چار آئوٹ ہونے سے 9 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ہفتہ 21 فروری 2015 11:11
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2015ء) ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں بڑے بڑے کارناموں میں ایک اور اضافہ ہونے لگا ، صرف ایک رن پر پاکستان کی چار وکٹوں کے گر جانے 9 سالہ ون ڈے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا کرائسٹ چرچ میں تین سو گیارہ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتی پاکستانی ٹیم وہی کرنے لگی جس کا ڈر تھا ۔
(جاری ہے)
صفر پر پہلی تین وکٹیں گر گئیں ، اوپنر ناصر جمشید نے وکٹ دینے کا آغاز کیا ، تجربہ کار یونس خان کو ون ڈاؤن بھیجا گیا وہ بھی صفر پر ہی میدان بدر ہو گئے پھر نوجوان حارث سہیل کریز پر آئے اور وہ بھی چلتے بنے یوں وکٹوں کی تعداد تو بڑھتی گئی لیکن رنز کا کھاتہ نہ کھل سکا ۔
چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین احمد شہزاد ایک رن پر پویلین لوٹ گئے ۔ اس صورتحال میں احمد شہزاد ایک رن کے ساتھ ہی ٹاپ سکورر تھے ، ایک رن پر چار وکٹوں کا گر جانا بھی ایک ریکارڈ بنا ، اس سے پہلے دوہزار چھ میں کینیڈا اور زمبابوے کے میچ میں چار رنز پر پہلے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.