خیرپور،حادثات وواقعات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
ہفتہ 21 فروری 2015 14:19
خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) حادثات وواقعات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رسول آباد کے قریب گوٹدھ سکھیو سولنگی میں نوجوان بدرالدین سولنگی نے پستول سے فائر کرکے خودکشی کرلی، لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال لے جائی گئی جبکہ خودکشی کی وجہ گھریلو مسائل اور بیروزگاری بتائی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
ہنگورجا قومی شاہراہ اسلام کاٹن فیکٹری کے سامنے تیز رفتار ویگن اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جان محمد سولنگی شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر سول اسپتال خیرپور لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔
پکاچانگ کے قریب گوٹھ پیر دادلو میں واٹر کورس میں ڈوب کر ڈھائی سالہ بچہ ایاز علی ولد نذیر احدم چانگ جاں بحق ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کھیلنے کے دوران واٹر کورس میں جا گرا۔ لاپتہ ہونے پر تلاش کیا گیا تو لاش واٹر کورس سے برآمد ہوئی۔ گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ رانی پور سوبھو دیر لنک روڈ پر 2 موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں محمد زمان، جمشید بھائی خان، عاشق حسین اور اعتبار علی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.