گوادرکاشغراقتصادی راہداری سے متعلق تحفظات کاخاتمہ مرکز کی ذمہ داری ہے،سرداریارمحمدرند ،
پاکستان کامستقبل بلوچستان کے امن استحکام ترقی اورخوشحالی میں مضمر ہے، اہل اقتدارکواب اس جانب توجہ دیناہوگی صوبے کے عوام کیلئے قوم پرست اور وطن پرست قوتوں کو کام کرناہوگا،سابق وفاقی وزیر
ہفتہ 21 فروری 2015 22:21
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) رند قبیلے کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیرسرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ گوادرکاشغراقتصادی راہداری سے متعلق تحفظات کاخاتمہ کرنامرکز کی ذمہ داری ہے پاکستان کامستقبل بلوچستان کے امن استحکام ترقی اورخوشحالی میں مضمرہے اہل اقتدارکواب اس جانب توجہ دیناہوگی صوبے کے عوام کیلئے قوم پرست اوروطن پرست قوتوں کو کام کرناہوگاان خیالات کااظہارانہوں نے ”آن لا ئن “سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اس وقت صرف بلوچستان نہیں بلکہ پوراملک مشکلات سے دوچارہے کیونکہ بلوچستان کے سرحدیں بیرونی ممالک سے ملتی ہیں اورہمسایہ ملک میں دنیاکی بڑی بڑی طاقتیں موجودہیں جس کی وجہ سے بلوچستان اورخیبر پختونخوامیں حالات دوسرے صوبوں کے مقابلے میں زیادہ خراب ہیں ارباب اقتدارکوناراض لوگوں سے مذاکرات کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں حکومت کی تبدیلی سے حالات کی بہتری کی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہے ماضی کی ناانصافیوں کے ازالے کاوقت آچکاہے انہوں نے کہاکہ گوادرکاشغراقتصادی راہداری کی تبدیلی سے متعلق ہمارے پہلے بھی تحفظات تھے اوراب ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کااظہارکیاتومرکز کی یہ ذمہ داری بنتی ہیں کہ ان تحفظات کاتدارک کریں اوراس ضمن میں اتفاق رائے پیداکرے کیونکہ پاکستان کامستقبل بلوچستان کے امن استحکام ترقی وخوشحالی میں مضمرہے اسلام آباد کے دوستوں کوچاہئے کہ وہ ملک کی ترقی اوربہترمستقبل کیلئے بلوچستان کی حالات پرتوجہ دیں گوادرکاشغرروٹ کی تبدیلی سے بلوچوں اورپشتونوں کے ساتھ معاشی ناانصافی ہوگی ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ کے چےئرمین محمودخان اچکزئی نے ناراض لوگوں سے متعلق جوباتیں کی ہے ان میں کافی وزن ہے اوراسلام آباد کے حکمرانوں کوسوچناچاہئے کہ ناراض لوگوں کوقومی دھارے میں لانے اورتحفظات کے خاتمے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے بداعتمادی کی فضاء کاخاتمہ کرے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.