صفائی ستھرائی ،شجر کاری مہم کا ہفتہ میرپورخاص کی طرح پورے ڈویژن میں منایا جا رہا ہے،ڈویژنل کمشنر میرپور خاص

پیر 23 فروری 2015 16:15

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) ڈویژنل کمشنر شفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی ،شجر کاری مہم کا ہفتہ میرپورخاص کی طرح پورے ڈویژن میں منایا جا رہا ہے جس میں صفائی ستھرائی ،کے ساتھ شجر کاری بھی کی جائیگی ۔اور کہا کہ مہم کے دوران میرپورخاص شہر میں 5سے 7ہزار پودے لگائے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے صفائی ستھرائی ،شجر کاری ڈرینج نظام کی بہتری کی مہم اور پر امن سندھ کا ہفتہ منانے کے سلسلے میں پوسٹ آفس چوک پر افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران پورے ڈویژن میں اندازن 25ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے ۔جس سے میں بہتری آئی گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ہفتہ سے ہی صفائی ستھرائی ،مہم کو رول ماڈل بناکر مستقل بنیادوں پر بھی جاری رکھا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تاکہ لوگوں کو دیرینہ مسائل حل ہوسکیں گے۔کمشنر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کہیں بھی غیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی کی شکایت مو صول ہوئی تو ان کے خلاف سخت قا نو نی کاروائی کی جائیگی ۔

انہوں نے عوام اور میڈیا اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ صفائی ستھرائی ،شجر کاری اور ڈرنیج نظام کی بہتری اور پر امن سندھ کی ہفتہ کو بہتر طور پر منانے کیلئے ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے ارد گرد صفائی ،ستھرائی کے ماحول کو برقرار رکھیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے مسائل کے حل اور بہتری کیلئے سخت اقدامات کرنے ہوں گے اور کہا کہ صفائی ستھرائی کے مستقل مسائل کے حل کیلئے ہر یوسی میں 4،4کمیٹیا ں تشکیل دی جائیں گی اور کہا کہ ان کی منظوری کے بعد ہی کام کرنے والے ملازمین کو تنخوہ دی جائیگی ۔

اس سے قبل کمشنر شفیق احمد مہیسر اور ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شاہ نے پودا لگاکر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور صفائی ستھرائی ،کے کام کا بھی افتتاح کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان محسود ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محمد یوسیف شیخ ،انجمن تاجرا برادری کے صدر انیس الرحمن ،جنرل سیکرٹری محمد امین،نواب قرشی ،حنیف میمن اور عام شہری بڑی تعداد میں موجود تھے