ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق

منگل 30 اپریل 2024 14:44

ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے نقاد شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی میرٹ پر واپسی ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے ایک پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے رفقا کو طویل عرصہ تک نواز شریف کا ساتھ دینے کی پاداش میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ثاقب نثار گٹھ جوڑ نے نیب کو مخالفین کے خلاف تلوار کی طرح استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے خود کہا تھا کہ شاہد خاقان جیل جانا چاہتے تھے ہم نے بھیج دیا۔