Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی

ایڈیشنل سیشن جج کے تبادلے کے باعث کارروائی نہ ہوسکی، عدالت نے درخواستگزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے

منگل 30 اپریل 2024 14:46

وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) لاہور کی سیشن کورٹ نے پولیس کی یونیفارم پہننے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کارروائی 2 مئی تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج کے تبادلے کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔مریم نواز کے خلاف درخواست وقار علی نامی شہری نے دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی جبکہ کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات