آج کا نوجوان پاکستان کا کل ہے،قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ،
شفاف تعلیمی نظام نے امیر اور غریب کا فرق ختم کر دیا ہے، اسلامیہ کالج قصور سے آئے 45رکنی طلبہء کے وفد سے سردار شیر علی خان گورچانی کی گفتگو
پیر 23 فروری 2015 23:00
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے ملنے والے اچھے نتائج کو پوری دنیا میں مانا گیا ہے ۔موجودہ دور میں شفاف تعلیمی نظام نے امیر اور غریب کا فرق ختم کر دیا ہے ۔اب و ہی بچہ اول پوزیشن حاصل کرے گا جو محنت کرئے گا۔ان خیالات کا اظہار قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے اسلامیہ کالج قصور سے آئے 45رکنی طلبہء کے وفد سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کے دوران کیا ۔
انہوں نے وفد کو پنجاب اسمبلی کی تاریخ سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مستقبل کے معماروں کے لئے پنجاب اسمبلی کے دروازے کھول دیے ہیں تا کہ وہ یہاں ہونے والی قانون سازی دیکھ کر سیکھیں اور اپنے مفید مشورے دے سکیں۔(جاری ہے)
آج کا نوجوان پاکستان کا کل ہے اور اپنے کل کو سنوارنے کے لیے ہمیں ہر سطح پر نوجوان نسل کی رہنمائی کرنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ دلی لگاؤ رکھتے ہیں ، ہمارا یہ قوم سے وعدہ ہے کہ بحرانوں سے پاک اور ترقی یافتہ پاکستان کا تحفہ عوام کو دے کر دم لیں گے۔
ہم پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے حق کے لیے لڑنا جانتی ہیں۔ ملک کو موجوہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے یوتھ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ہم پاکستان کو قائد اور علامہ اقبال کا پاکستان بنا سکیں۔ بعد اذاں وفد کو پنجاب اسمبلی کی تاریخی بلڈنگ کا دورہ بھی کروایا گیا اور رواں اجلاس کی کاروائی بھی دیکھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.