سویٹ ہومز کے ننھے فرشتے اور پریاں جذبے کے ساتھ 23مارچ کو قومی سطح پر منائیں گے زمرد خان ،
سویٹ ہومز کے زیر اہتمام کراچی اورمیر پور میں کیڈٹ کالج بنائیں جارہے ہیں یوم پاکستان کیلئے رنگا رنگ تقریب کاانعقاد ہوگا خطاب
پیر 23 فروری 2015 23:18
اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) پاکستان سویٹ ہومزکے سرپرست اعلیٰ زمرد خان نے کہا ہے کہ سویٹ ہومز کے ننھے فرشتے اور پریاں اس عزم کے ساتھ 23مارچ کو قومی سطح پر منائیں گے کہ ہم بہادر قوم کے بچے ہیں دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور دھرتی ماں کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا سویٹ ہومز کے زیر اہتمام کراچی اورمیر پور میں کیڈٹ کالج بنائیں جارہے ہیں یوم پاکستان کیلئے رنگارنگ تقریبات کااہتمام کیا جا رہا ہے پوری قوم یوم پاکستان پر بچوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے د نیا کو پیغام دے کہ ہم اور ہمارے بچے کسی خوف میں مبتلا نہیں ہیں ان خیالات کااظہار انھوں نے پیر کے رو ز23مارچ کے حوالے سے سویٹ ہومز کے زیر اہتما م قومی سطح پر فیسٹول کے انعقادکے سلسلے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر صحافیوں کو سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ کراتے ننھے فرشتوں اور پریوں سے ملاقات کرائی گئی پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان نے کہا کہ2009میں صرف ایک ننھے فرشتے سے سویٹ ہوم کا آغاز کیا گیا اور اب ملک بھر میں پاکستان سویٹ ہومز میں 3500کے قریب ننھے فرشتے اور پریاں ہیں جنھیں بہترین تعلیم اوررہائش فراہم کی جارہی ہے اور اب بھی ملک بھر میں بڑی تعدادمیں بچے ویٹنگ لسٹ میں ہیں ہم سب نے باہم مل کر ان ننھے فرشتوں کا مستقبل محفوظ بناناہے انھوں نے کہا کہ آج دہشت گرد ان معصوم بچوں کو اپنا ہتھیار بناکر دہشت گردی کے لئے استعمال کررہے ہیں پاکستان سویٹ ہومز پورے ملک میں ہر ا س بچے تک پہنچے گی جس کے والدین اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں بچے ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں زمرد خان نے کہا کہ 23مارچ کوسویٹ ہومزکے زیر اہتمام اس عزم کیساتھ منایا جائیگاکہ ہم زندہ قوم ہیں دہشت گرد ہمارے بہادر اورپھول جیسے بچوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے یوم پاکستان کے موقع پر قومی سطح پر فیسٹول کا اہتما م کیا جائے گا جس میں سویٹ ہومزکے ننھے فرشتوں، پریوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات بھی شریک ہونگے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ سمیت پاکستان میں دیگر ممالک کے سفیروں کو بھی فیسٹول سمیت سویٹ ہومز میں مدعوکرکے ان ننھے فرشتوں سے ملاقات کرائی جائے گی ایک سوال کے جواب میں زمرد خان نے کہا کہ سویٹ ہومز کے ننھے فرشتے قوم کے بچے ہیں ان کے چہروں پرخوشیاں بکھیرنے اور اعلیٰ تعلیم کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انھوں نے کاہ کہ یہ اللہ کا مجھ پر کرم ہے کہ وہ مجھ سے ننھے فرشتوں کی خدمت لے رہا ہے ہم ٹیم ورک کیطور پر سویٹ ہومز کو چلا رہے ہیں اور ہ سب کا سویٹ ہومز ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.