اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عالمی تنازعات حل کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستان ،

عالمی ادارے کی قراردادوں پرعملدرآمد سے دنیا میں امن واستحکام کا ایک نیا دور شروع ہوگا ، صاحبزادہ احمد خان

منگل 24 فروری 2015 23:11

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عالمی تنازعات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے کی قراردادوں پرعملدرآمد سے دنیا میں امن واستحکام کا ایک نیا دور شروع ہوگااقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بین الاقوامی امن وسلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے اقوام متحدہ کے منشور کی اہمیت سے متعلق بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کے قائم مقام مندوب صاحبزادہ احمد خان نے کہا کہ عالمی ادارے کی قراردادوں پرعملدرآمد سے دنیا میں امن واستحکام کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کے ناقابل تنسیخ حقوق بالخصوص حق خودارادیت دئیے جانے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر یکساں عملدرآمد کیلئے راہ ہموارہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن فوج کے لئے فوجی فراہم کرنے والابڑا ملک ہے اور دنیا میں قیام امن کیلئے اس سے ایک سو چالیس سے زائد فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جبکہ بڑی تعداد میں فوجی زخمی ہوئے۔