مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی بھارتی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں، سرتاج عزیز
بدھ 25 فروری 2015 16:48
اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں،کورٹ بھارت کے کورٹ میں ہے،بنیادی ایشو پر بات چیت کر کے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز مسئلہ کشمیر سمیت ایشو پر بات چیت کی بھارتی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہوا ہے ،مسئلہ کشمیر کے حل سے نہ صرف دونوں ممالک میں امن قائم ہوگا بلکہ خطے میں امن واستحکام اور خوشحالی آئے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے طرز عمل پر دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے اور عالمی دباؤ کارگر ثابت ہوا ہے،اب دیکھنا ہے کہ بھارت کتنا سنجیدہ ہے ۔(جاری ہے)
سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اب گیند بھارت کے کورٹ میں ہے ،بنیادی ایشو پر بات چیت کے ذریعے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں اور بھارت کے بنیادی ایشو مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں تا کہ مستقبل میں بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہیں اور خطے میں امن اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں،بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورہ پاکستان پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.