کراچی، لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کی راہ میں حائل تجاوزات کو چار ماہ میں ہٹا دیا جائیگا، محمد سرفراز خان
بدھ 25 فروری 2015 17:04
کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) لیاری ایکسپریس وے کے بقیہ حصے 2.2 کلومیٹر کے راستے کی تعمیر میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کو 30 جون 2015 تک ہٹانے کے لئے عملی اقدامات تیز کئے جا رہے ہیں۔یہ فیصلہ محمد سرفراز خان پروجیکٹ ڈائریکٹر لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈائریکٹر فنانس شارق الیاس، ڈائریکٹر لینڈ شاکر ، کنسلٹنٹ اور دیگر سینےئر افسران نے شرکت کی۔
روجیکٹ ڈائریکٹر نے افسران کو ہدایت دی کہ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیرتقریباً 4 سال سے التوا کا شکار ہے لہٰذا ایکپریس وے کی تعمیرمیں رکاوٹوں کو دور کرنے کی کارروائی کو تیز کرنے کے لئے بھرپور اقدامات فوری طور پر شروع کئے جائیں اور اس سلسلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی کمیٹی کے چیئرمین سفیان یوسف کی سربراہی میں 9 فروری 2015 کو ہونے والے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ تجاوزات کو ہٹانے اور ان کو متبادل معیاری رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لئے 1870 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت اس ضمن میں 200 ملین روپے کی رقم فراہم کر چکی ہے اور 500 ملین روپے جون 2015 تک فراہم کئے جاینگے ۔جبکہ بقیہ1170 ملین روپے مزید فراہمی کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص کی جائے اور لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں تمام تجاوزات ختم کرکے اور انکی رہائش کے سلسلے میں کام مکمل کر لیا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لوگوں کو فراہم کئے جانے والے پلاٹوں کے ٹرانسفر کے سلسلے میں حائل تعطل ختم کیا جائے اور الاٹیز سے اپیل کی ہے کہ وہ دفتر سے رابطہ کریں تاکہ الاٹیز کو مالکانہ حقوق کی منتقلی کے لئے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔پلاٹ کے مالکان لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کے دفتر سے رجوع کرکے اپنے پلاٹوں کے مالکانہ حقوق کی تصدیق اور ٹرانسفر کرا سکتے ہیں اور اس سلسلے میں خصوصی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.