ھنگو، گنجیا نوکلے سے 3 ماہ قبل اغواء ہونیوالا سکول ٹیچر رہا

بدھ 25 فروری 2015 17:41

ھنگو (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) ھنگو کے علاقہ گنجیانو کلے سے 3ماہ قبل اغواء ہونے والاسرکاری سکول ٹیچر رہا،تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ہنگو کے علاقہ گنجیانو کلے سے تین ماہ قبل اغواء ہونے والا سرکاری سکول کے ٹیچر حیات اللہ رہا ہو کر گھرپہنچ گیا ، یاد رہے کہ سرکاری سکول ٹیچر حیات اللہ سمیت 6افراد کو ہنگو کے علاقہ گنجیانو کلی سے تین ماہ قبل فورسز کی وردیوں میں ملبوس اغواکاروں نے اغواء کیا تھا جس میں سے 5افراد کوایک دن بعد چھوڑ دیا جبکہ حیات اللہ کو اغواء کیا گیا تھا جوکہ تین ماہ بعداغواکاروں کے چنگل سے آزاد ہو گیا۔