ایف بی آرنے محصولات وصولیاں بڑھانے کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا
انکم ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرانے والوں کی درآمدات پر3 تا8 فیصد اضافی انکم ٹیکس عائد
جمعرات 26 فروری 2015 17:17
اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے محصولات کی وصولیاں بڑھانے کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001 کے سیکشن159 کے تحت نوٹیفکیشن نمبر136 جاری کردیا ہے جس کے تحت انکم ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرانے والوں کی درآمدات پر3 تا8 فیصد اضافی انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے تاہم ٹریڈ سیکٹر نے مذکورہ اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے موجودہ حکومت کی ایس آر او کلچر ختم کرنے کے دعوے کی نفی قراردیا ہے۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئرن اسکریپ، پوٹاشک فرٹیلائزر اور یوریا درآمد کرنے پر گوشوارے داخل کرانے والے امپورٹرز محکمہ کسٹمز کی تشخیص کردہ ویلیوبشمول کسٹم ڈیوٹی، سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا 1 فیصد جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے امپورٹرزپر1.5 فیصد اضافی انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
گوشوارے داخل کرانے والے مختلف دالوں کی درآمدات پر2 فیصد جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے3 فیصد اضافی انکم ٹیکس اداکریں گے۔
گوشوارے جمع نہ کرانے والے کمرشل امپورٹرزدرآمدہ کنسائمنٹس پر4.5 فیصد جبکہ گوشوارے جمع کرانے والے3 فیصد اضافی انکم ٹیکس ادا کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس آراو1125 کے ترغیبات سے استفادہ کرنے والے انکم ٹیکس فائلرز شپ بریکرزپرانے بحری جہازوں کی درآمد پر4.5 فیصد جبکہ نان فائلرز 6.5 فیصد اضافی انکم ٹیکس ادا کریں گے۔ ایف بی آر کے مذکورہ نوٹیفکیشن پر آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام موجودہ حکومت کی ایس آراوکلچر ختم کرنے کے دعوے کی نفی کرتا ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ ایف بی آر اور اس کے ماتحت ادارے اسمگلنگ وکرپشن پر قابو پانے اور ریونیو اہداف کے حصول میں ناکامی کا تمام تربوجھ پہلے سے رجسٹرڈ ٹیکس دھندگان اور ٹریڈ سیکٹر پر ڈال کرقبل ازبجٹ تجارت وصنعتی سرگرمیوں کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وزیرخزانہ نے اقتدار میں آتے ہی ایس آراوکلچر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ایف بی آر حکام ٹیکس برائے جی ڈی پی تناسب بڑھانے اور ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے میں ناکامی کے باعث ملک میں ایس آراوکلچرکو برقرار رکھے ہوئے ہیںمزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.