تاجر و صنعتکار تیاریاں شروع کر دیں، 2017 تک ملکی معاشی حالات بہتر ہو جائینگے‘ وزیر تجارت خرم دستگیر
جمعرات 26 فروری 2015 17:34
کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ 2017ء تک ملکی معاشی حالات بہتر ہو جائیں گے، مستقبل کے تجارتی معاہدات میں تحقیق، شفافیت اور ملکی مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے فیڈریشن ہاؤس کراچی کے دورے کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017ء کے موسم بہار تک ملک میں توانائی بحران پر خاطر خواہ پیش رفت ہو چکی ہوگی اور دہشت گردی کی صورتحال بھی وہ نہ ہوگی جو آج ہے کیونکہ حکومت نے اسے ختم کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔
اس لئے دو سالوں میں معاشی حالات میں جو بہتری آنی ہے اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے تاجر اور صنعت کار آج سے تیاریاں شروع کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی ایک بڑی تعداد پاکستان کی صلاحیت دیکھنے آ رہی ہے۔(جاری ہے)
معاشی خوشحالی میں چین پاکستان اکانومک کوریڈور کو خرم دستگیر نے خصوصی اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں دس ہزار پانچ سو میگا واٹ بجلی کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کا فنانشل کلوز مارچ میں ہو جائے گا۔
خرم دستگیر نے کہا کہ اکانومک کوریڈور ملک کی تمام اکائیوں کو ایک نقطہ پر جمع کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات بہتر ہونگے تو تجارت بہتر ہوگی ۔ وفاقی وزیر نے تاجروں اور صنعتکاروں کو سرمایہ کاری کے لئے تیاری شروع کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ خرم دستگیر خان نے کہا کہ مستقبل کے تجارتی معاہدات میں تحقیق، شفافیت اور ملکی مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا،پاک ترکی آزاد تجارتی معاہدے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے اور تمام سیکٹروں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے حتمی معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پاکستان ترکی ایک دوسرے کیلئے اپنی منڈیوں تک برابر رسائی فراہم کریں۔انھوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں مینوفیکچرنگ کا تحفظ اونچے ٹیرف سے نہیں بلکہ تجارتی دفاع کے قوانین کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔دنیا کے تمام ممالک تجار ت میں اضافے کیلئے ٹیرف میں تیزی سے کمی لا رہے ہیں، اس معاہدے کے ذریعے پاکستان سے ٹیکسٹائل ،زرعی اجناس اور ڈیری اور لائیو سٹاک کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.