متحدہ عرب امارات؛برطانوی کاروباری شخصیت کے اغوا کے مقدمے میں چھ ایرانیوں کو عمرقید کی سزا
جمعرات 26 فروری 2015 19:03
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی ایک عدالت نے ایک برطانوی کاروباری شخصیت کے اغوا کے مقدمے میں چھ ایرانیوں کو عمرقید کی سزا سنائی ہے،ان میں سے تین کو ان کی عدم موجودگی میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔خیلیجی میڈیا کے مطابق ایرانی نژاد برطانوی شہری عباس یزدی دبئی میں جون 2013ء میں اچانک لاپتا ہوگئے تھے۔
وہ دبئی میں ایک جنرل ٹریڈنگ کمپنی چلاتے تھے۔تب ان کی اہلیہ ایتینا نے یو اے ای کے ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ ان کے خاوند کو ایرانی انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے اغوا کر لیا ہے۔تاہم ایران نے عباس یزدی کے لاپتا ہونے میں کسی قسم کے کردار سے انکار کیا تھا۔دبئی میں پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ ملزموں نے عباس یزدی پر حملہ کیا تھا اور انھیں نشہ آور دوا کھلا کر شارجہ لے گئے تھے جہاں سے انھیں بحری راستے سے ایران اسمگل کردیا گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.