صومالیہ:باغیوں کا صدارتی محل پر حملہ ، ایک محافظ ہلاک ، کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا

جمعرات 26 فروری 2015 19:07

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) صومالیہ میں باغیوں نے جمعرات کو دارالحکومت موغا دیشو میں صدارتی محل اور سرکاری کمپاؤنڈ پر مارٹر گولوں سے حملہ کرتے ہوئے ایک محافظ کو ہلاک کردیا ۔

(جاری ہے)

ایک سکیورٹی اہلکار نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ حملہ آوروں نے صدارتی محل کے پارکنگ ایریا میں مارٹر گولوں کے کم از کم چار راؤنڈ فائر کئے جس کی زد میں آکر ایک محافظ ہلاک ہوگیا ۔ اس نے مزید کہا کہ اس حملے میں کئی گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا جبکہ ایک شخص معمولی زخمی بھی ہوا ہے حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی لیکن القاعدہ سے قریبی تعلق رکھنے والی تنظیم الشباب باغی ملک کی مرکزی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے مسلسل حملے کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :