ترقیاتی پروگرام کیلئے فنڈز کے عمل کو تیز کیا جائے،سکندر شیرپاؤ،
حکومت نے کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا ، پچھلے مالی سال کی طرح فنڈ زضائع ہوجائنگے،صوبائی چےئرمین قومی وطن پارٹی
جمعرات 26 فروری 2015 19:27
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پشاور:قومی وطن پارٹی کے صوبائی چےئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤنے خیبر پختونخوا حکومت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختص کئے گئے فنڈز کے استعمال کے عمل کو تیز کیا جائے۔وطن کور پشاور میں مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پچھلے مالی سال کی طرح امسال بھی ترقیاتی فنڈ زضائع ہوجائے گا۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اب تک کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا اور زیادہ تر سرکاری محکموں نے ترقیاتی بجٹ کا قلیل حصہ صرف کیا ہے ۔انھوں نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو ایفا نہیں کیا اور وہ گزشتہ دو سال میں کسی بھی شعبہ میں بہتری لانے میں ناکام رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کیلئے خالی خولی نعروں سے عوام کو گمراہ کیااور ا ن کی فلاح ہ بہبود کے لئے کوئی عملی کام نہیں کیا۔
سکندرشیرپاؤ نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی ترقی اور خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں اور وہ صرف اقتدار کے مزے لوٹنے میں مشغول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پی ٹی آئی نے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے ان کی محرومیوں اورمشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کاشغرہ اہداری منصوبہ میں تبدیلی کی کسی کو اجازت نہیں دے گی کیونکہ اس منصوبے میں تبدیلی سے پختونوں کی محرومیوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.