قائمقام گورنر رانا محمد اقبال سے فروٹ منڈی اسلام آباد کے صدر سراج آغا سے ملاقات
جمعرات 26 فروری 2015 23:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال سے گورنر ہاؤس لاہور میں فروٹ منڈی اسلام آباد کے صدر سراج آغا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو بہترین سازگار ماحول فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔
قائم مقام گورنر پنجا ب نے کہا کہ بلا شبہ ہمارا ملک اس وقت نازک ترین دور سے گزررہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے نہ صرف ہماری مسلح افواج مصروف عمل ہے بلکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں،سول سوسائٹی اور عوام اس کے خاتمے کے لئے ایک پیچ پر کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور ہم یقینا دہشت گردی کی اس لعنت کو بہت جلد اپنے ملک سے اکھاڑ باہر پھینکیں گے۔
قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ وطن سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہر کوئی ان مشکلات میں قومی سوچ اور اجتماعی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اپنے اپنے شعبوں میں معاشی ترقی کے اہداف کے لئے کوششیں کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو درپیش انہیں بنیادی مسائل کودور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.