کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے پاکستان کی عوام غربت کا شکا ر ہیں،اگر ہمارے لیڈر غلطیاں نہ کرتے تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا،سیاسی و سماجی کارکن راجہ جہانگیر اختر نے بارش کی وجہ سے علامتی بھوک ہڑتال دس مارچ تک ملتوی کر دی
اتوار 1 مارچ 2015 13:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) سیاسی و سماجی کارکن راجہ جہانگیر اختر نے بارش کی وجہ سے اپنی علامتی بھوک ہڑتال دس مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ خراب موسم میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے اسلئے ایک ہفتے کی علامتی بھوک ہڑتال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کی وجہ سے ملک میں غربت، جہالت، پسماندگی اور عدم استحکام نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اسلئے حکومت ان غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معاملات درست کرے۔
جہانگیر اختر نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد کشمیر کے معاملہ پر اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل نہ کر کے اس مسئلے کوجان بوجھ کر زندہ رکھا گیا جس کی وجہ سے آج پاکستان پسماندہ ملک ہے جو اپنا وجود قائم رکھنے کیلئے خیرات لینے پر مجبور ہے۔(جاری ہے)
اقوام متحدہ کی قرارداد کی پہلی شق یہ تھی کہ پاکستانی عسکریت پسند کشمیر سے نکل جائیں جسکے بعد ہندوستان استسواب رائے کروائے کہ کشمیری کسی ملک سے الحاق کرنا چاہتے ہیں یا خودمختار رہنا چاہتے ہیں۔
اسکے علاوہ ہمارے پہلے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کیلئے تھرڈ آپشن ختم کرنے کی درخواست دی۔ قوم یہ جاننا چاہتی ہے کہ ان پالیسیوں کا پاکستان کو فائدہ ہوا یا نقصان۔ اگر کشمیریوں کو تمام آپشن دئیے جاتے تو شائدکشمیر آج ایک آزاد ملک ہوتا اور پاکستان دفاع پر اربوں ڈالر خرچ نہیں کرتا جو اسے ایک فلاحی ریاست بنا دیتا جہاں ہزاروں سائنس دان پیدا ہوتے۔پاکستان کو سیکورٹی سٹیٹ بنانے کا یہ نقصان ہوا کہ چین سمیت ہمارے بعد آزاد ہونے والے کئی ممالک نہ صرف آگے نکل گئے ہیں بلکہ پاکستان اپنا وجود قائم رکھنے کے لئے ان سے امداد لینے پر مجبور ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.