پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں دوبارہ اپنا جادوجگائیں گے
فلمساز ریما کگٹی کی نئی فلم ”مسٹر چالو“ کے لیے فواد خان کو سائن کرلیا گیا فلم”مسٹر چالو“ کی شوٹنگ رواں برس اگست تک شروع ہونے کا امکان ‘ فلم میں رچا چڈا اور پوجا بھٹ اہم کرادار ادا کر رہی ہیں
اتوار 1 مارچ 2015 14:41
ممبئی (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان ایک مرتبہ پھر بولی وڈ پر اپنا جادو جگانے والے ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق اس حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ فلمساز ریما کگٹی کی نئی فلم ”مسٹر چالو“ کے لیے فواد خان کو سائن کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اس فلم کے لیے چھوٹے نواب سیف علی خان کو منتخب کیا گیا تھا ، لیکن کچھ مصروفیات کی بناء پر ان کی جانب سے معذرت کے بعد فلمسازوں نے اِدھر اْدھر نظریں دوڑانی شروع کیں۔
ابتدائی طور پر شاہد کپور سے رابطہ کیا گیا لیکن وہ فی الوقت ابھیشیک چوبت کی”اڑتا پنجاب“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اور اب یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ 'مسٹرچالو' میں ایک عیاش اور خواتین کے دلدادہ مرد کا کردار نبھانے کے لیے فلمسازوں کی نظر انتخاب”خوبصورت“ اداکار فواد خان پر ٹہری ہے۔(جاری ہے)
مبئی مرر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حوالے سے فواد خان کے ساتھ معاہدہ اْسی وقت ہوگیا تھا جب وہ فلم فیئر ایوارڈ کے لیے ہندوستان میں موجود تھے اور جہاں انھوں نے بیسٹ ڈیبیو کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
فلمساز ریما، فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کو اس بات کا یقین ہے کہ فواد خان فلم میں ایک ایسے شخص کا کردار نہایت خوبی سے نبھائیں گے جو اپنی شخصیت کے سحر میں مبتلا کر کے خواتین کو متاثر کرتا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فواد خان کے لیے بھی یہ کردار ایک خوش آئند تبدیلی ثابت ہوگا۔اس سے قبل فلم کی ہیروئن کے لیے کنگنا رناوٹ کو متخب کیا گیاتھا، تاہم وہ بھی اپنی دوسری فلم میں مصروفیت کے باعث اس کے لیے حامی نہ بھرسکیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کنگنا کی معذرت کے بعد ریما نے فلم کے اسکرپٹ میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں اور خاتون اداکارہ کے مرکزی کردار کے لیے نام اسی ہفتے فائنل کرلیا جائے گا۔فلم”مسٹر چالو“ کی شوٹنگ رواں برس اگست تک شروع ہونے کا امکان ہے ، اس فلم میں رچا چڈا اور پوجا بھٹ بھی اہم کرادار ادا کر رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.