خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں ،فی الحال شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ‘ اداکارہ حنا شاہین
اپنے عروج کے دنوں میں شوبز کو چھوڑا جو بڑے حوصلے کی بات ہے ، موجودہ کمرشل تھیٹر میں بہتری کی گنجائش موجود ہے
اتوار 1 مارچ 2015 15:09
لاہور ( اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) نامور اداکارہ حنا شاہین نے کہا ہے کہ شوبز میں گزرا وقت کسی بھی فنکار کے لئے قیمتی اثاثہ ہوتا ہے ، خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں اور فی الحال شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حنا شاہین نے کہا کہ عورت کا اصل مقام اس کے شوہر کا گھر ہوتا ہے ، خدا کا شکر ہے کہ مجھے محبت کرنے والا شوہر ملا ہے جس کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں ۔
میں نے اپنے عروج کے دنوں میں شوبز کو چھوڑا جو بڑے حوصلے کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر کا کمرشل تھیٹر بیگاڑ کا شکار ہو چکا ہے ان باتوں سے دلبرداشتہ ہو کر سینئر فنکار تھیٹر سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں ۔ موجودہ تھیٹر میں بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔ حنا شاہین نے کہا کہ نئے فنکاروں کو دولت کی بجائے معیار کو اولین ترجیح بنانا چاہیے تاکہ تھیٹر دوبارہ اپنی اصل ڈگر پر واپس آسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.