ایف بی آر کو رواں مالی سال کے دوران 286 ارب ریونیو خسارہ متوقع
پیر 2 مارچ 2015 13:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) ایف بی آر کو رواں مالی سال کے دوران 286 ارب ریونیو خسارہ متوقع‘ 2691 ارب روپے کا نظرثانی شدہ ہدف کے حصول کیلئے چارہ ماہ میں 1167 ارب روپے کی (گذشتہ سال کے مقابلے میں 30.07 فیصد زائد) ٹیکس وصولیاں کرنا ہوں گی، مالی سال 2013-14ء کے دوران ایف بی آر کو 221 ارب روپے ریونیو خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا ، مالی سال 2014-15ء کے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران 2810 ارب روپے ریونیو ہدف کے مقابلے میں ایف بی آر نے 1524 ارب کی گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.09 فیصد زائد وصولیاں کیں ، 2810 ارب روپے سالانہ ریونیو ہدف کے حصول کیلئے ٹیکس وصولیوں میں 24.7 فیصد اضافے کی ضرورت تھی ، 2691 ارب روپے کے ہدف کیلئے بھی 19.04 فیصد ریونیو اضافہ درکار تھا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر ذرائع نے بتایا کہ 30 جون 2015ء تک ٹیکس وصولیوں میں مجموعی طور پر 286 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے بچنے کیلئے ایف بی آر کے اعلی حکام نے وزارت خزانہ کی منظوری سے سالانہ ٹیکس ریونیو ہدف پر نظرثانی کرکے 2691 روپے کا نیا ہدف مقرر کرلیا ہے لیکن مالی سال 2014-15ء کے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ایف بی آر کے لارجر ٹیکس یونٹس کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو آٹھ ماہ میں 1661 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 1524 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں یوں جولائی تا فروری کے دوران ایف بی آر کو 137 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.