پاک چین اقتصادی راہداری سے اقتصادی اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے، پاک چین دوستی ہر کسوٹی پر پورا اتری ہے، چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات میں گفتگو
پیر 2 مارچ 2015 14:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے معاشی، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے، پاک چین دوستی ہر کسوٹی پر پورا اتری ہے، چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
(جاری ہے)
ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورت حال اور ملک میں چین کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چینی قونصل جنرل نے کہاکہ چین پاکستان کو اپنا بھائی سمجھتا اور پاکستان کی قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے، پاک چین دوستی ہر کسوٹی پر پورا اتری ہے، چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاک چین تعلقات کے نئے باب کھلے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے معاشی، اقتصادی اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت آجاتی تو نجانے کیا گل کھلاتے
-
مجھے گورنر راج سے کوئی خطرہ نہیں یہ گورنر راج لگا کر اپنا شوق پورا کرلیں
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟
-
پنجاب حکومت کا گندم خریداری پر ٹال مٹول
-
ہم محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں
-
جس ملک میں عدلیہ کھڑی ہوجائے اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا
-
بیرون ممالک سے کیڑوں والی گندم امپورٹ کیے جانے کا انکشاف
-
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں سے رفح کے مشرقی حصوں سے انخلا کا مطالبہ
-
ملک میں جان بچانے والی 100سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.