پاک بھارت تجارتی خسارہ ایک ارب 72 کروڑ روپے تک پہنچ گیا

پیر 2 مارچ 2015 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) زرعی و صنعتی پیداوار میں کمی کے باعث بھارت سے درآمدی اشیا پر انحصار بڑھ گیا، رواں ماہ کے پندرہ روز کے دوران پاک بھارت تجارتی خسارہ ایک ارب بہتر کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق توانائی بحران اور امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث ملک میں زرعی اور صنعتی پیداوار میں کمی دیکھی گئی، جس کے باعث ملکی طلب پوری کرنے کے لئے بھارت سے عام اشیا کی درآمد بڑھ گئی، رواں سال فروری کے ابتدائی پندرہ روز میں پاکستان نے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت سے سبزیوں، سوتی دھاگے اور مشینری سمیت دو ارب بارہ کروڑ روپے مالیت کی اشیا درآمد کیں، جبکہ اس دوران پاکستان سے بھارت کو برآمد کردہ اشیا کا حجم صرف انتالیس کروڑ تیس لاکھ روپے رہا، بھارت سے درآمد میں اضافے اور برآمد میں کمی کے نتیجے میں پاک بھارت تجارتی خسارہ ایک ارب بہتر کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :