ہائیکورٹ نے وقاریونس کے بھائی کیخلاف جعلی ڈگری پرکارروائی کیلئے دائردرخواست نمٹادی
پیر 2 مارچ 2015 20:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس کے بھائی کے خلاف جعلی ڈگری پرکارروائی کیلئے دائردرخواست نمٹادی پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کے بھائی فیصل یونس کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے جس کی بنیاد پرانہوں نے اعلی تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں پی آئی اے میں پائلٹ تعینات ہوئے ۔
جعلی ڈگری پرفیصل یونس کو پی آئی اے سے فارغ کردیا گیا ہے، عدالت حکم دے کہ فیصل یونس سے تمام تنخواہیں اورمراعات واپس وصول لی جائیں جبکہ اس کی تمام ڈگریاں منسوخ کر کے فوجداری مقدمہ بھی درج کیا جائے۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.