خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کاسینٹ انتخابات کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق نہ ہو سکا،
صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کااہم اجلاس ،اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمان کی زیرصدارت منعقد ہوا سینٹ انتخابات کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تمام جماعتوں کے تحفظات ہیں ،جے یوآئی نے دوسیٹوں کامطالبہ کردیا
پیر 2 مارچ 2015 20:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کاسینٹ انتخابات کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق نہ ہو سکا۔پانچ مارچ کوہونیوالے سینٹ انتخابات کیلئے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کااہم اجلاس اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمان کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین ،حاجی محمدعدیل، مسلم لیگ ن کے سردار اورنگ زیب نلوٹھہ ، میاں جعفر شاہ ،مسلم لیگ ن کے جاوید عباسی،پیپلزپارٹی کے محمدعلی ،نگہت اورکزئی اورقومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاؤ نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوا ۔اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ پر اختلافات سامنے آگئے اورسیٹ ایڈجسٹمنٹ کامعاملہ حل نہیں ہوا ۔(جاری ہے)
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ سینٹ انتخابات کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تمام جماعتوں کے تحفظات ہیں جبکہ کوشش ہے اگلے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق رائے ہو جائے ،کیونکہ سینٹوں کے حوالے سے ڈیڈلاک برقرار ہے ،جے یوآئی نے دوسیٹوں کامطالبہ کیا ہے اور اپوزیشن جماعتیں ایک سیٹ دینے پر رضامند ہیں۔
دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی سیٹوں کے معاملے پر متفق نہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کا کہنا تھاکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اتنا مشکل کام نہیں کہ حل نہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ صرف آئین تقاضوں سے ہارس ٹریڈنگ کونہیں روکا جاسکتا ،اسے روکنے کے لئے پارٹی ڈسپلن ضروری ہے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.