لیزر لیول کے حصول کیلئے ایک لاکھ دینے پڑے ‘ حکومتی رکن میاں طاہرکا اسمبلی میں انکشاف،
معزز رکن کامحکمے کو رشوت دینا ثابت ہو گیا تو مجھے وزارت پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہوگا ،میں استعفیٰ دیدوں گا ‘ وزیر زراعت، افسوس رکن اسمبلی خود رشوت دینے کا اعتراف کر رہے ہیں ،تحریری طو رپر آگاہ کریں سخت کارروائی کی جائیگی‘ ڈاکٹر فرخ جاوید، قائمقام اسپیکر سردار شیر علی گورچانی نے وزیر زراعت کو انکوائری کر کے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی
پیر 2 مارچ 2015 23:36
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن اسمبلی میاں طاہر نے انکشاف کیا ہے کہ لیزر لیول کے حصول کیلئے ایک لاکھ روپے دینے پڑے جبکہ صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ معزز رکن نے کہا ہے کہ انہوں نے رشوت دی ہے اگر یہ ثابت ہو گیا تو مجھے وزارت پر رہنے کا کوئی حق نہیں ، قائمقام اسپیکر سردار شیر علی گورچانی نے وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کو انکوائری کر کے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔
گزشتہ روز ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ علی جاوید کاشتکاروں کو ٹریکٹر اور لیزر لیول میرٹ پر دینے کے حوالے سے بات کر رہے تھے کہ اسی دوران حکومتی رکن میاں طاہر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریکٹر اور لیول لیزر میرٹ پر نہیں مل رہے ، میں نے خود لیزر لیول ایک لاکھ روپے دے کر لیا ہے جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ زراعت سبسڈی دیتا ہے اور باقی رقم ادا کرنا پڑتی ہے جس پر رکن اسمبلی نے کہا کہ ایک لاکھ روپے دینے کے بعد لیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.