حافظ آباد میں 2سکول وین دْھند کے باعث ٹکراگئیں،6طلبازخمی ‘ ایک کی حالت نازک

منگل 3 مارچ 2015 13:29

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)حافظ آباد میں دو سکول وینیں دھند کے باعث ٹکراگئیں ‘حادثے میں 6طلبا اور ایک ٹیچر زخمی ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

حافظ آباد میں کالیکی کے مقام پر دھند کے باعث دو اسکول وین آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 6طلبا اور خاتون ٹیچر زخمی ہوگئے ۔زخمی ہونے والے طلبا کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال متنقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے زخمی ہونے والے طالبعلموں کی عمریں 8 سے 14 سال کے درمیان ہیں ۔