16رکنی اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کل آسٹریلیا کے 13روزہ دورے پر روانہ ہو گا
منگل 3 مارچ 2015 16:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) 16رکنی اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کل ( بدھ ) کو آسٹریلیا کے 13روزہ دورے پر روانہ ہو گا جس کا مقصد پاکستان اور آسٹریلیا کے تجارتی و معاشی تعلقات مزید بہتر خطوط پر استوار کرنا اور پاکستان میں آسٹریلین سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر عرفان قیصر شیخ وفد کی سربراہی کریں گے جبکہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی وفد کے نائب سربراہ ہونگے۔
اس اعلیٰ سطحی تجارتی وفد میں توانائی، لیدر، پیکیجنگ، پلاسٹک، زراعت اور دیگر شعبوں سے تعلقات رکھنے والے تجربہ کار تاجر شامل ہیں جو اپنے اپنے شعبوں میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔(جاری ہے)
آسٹریلیا کے دورے کے دوران وفد آسٹریلین تاجروں اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کرے گا اور چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری و تجارتی تنظیموں کے دفاتر کا دورہ بھی کرے گا۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے امید ظاہر کی کہ تجارتی وفد کا دورہ آسٹریلیا بہت دور رس نتائج کا حامل ہوگا اور اس سے نہ صرف پاکستان اور آسٹریلین تاجر ایک دوسرے کے نزدیک آئیں گے بلکہ مشترکہ منصوبہ سازی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.