اسلام آباد میں آئندہ صحافیوں کیلئے مختص کوٹہ پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی‘ پرویز رشید
منگل 3 مارچ 2015 17:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد سیکٹرز میں آئندہ صحافیوں کے لئے مختص کوٹہ پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی‘ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران جی 14 میں گیارہ صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کئے گئے۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے بتایا کہ جی۔
14 میں صحافیوں کیلئے مختص کوٹہ میں سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 11 صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ہاؤسنگ سکیموں میں کوٹہ کے مطابق صحافیوں کو پلاٹ دیئے جائیں گے۔ صحافیوں کیلئے تین فیصد کا کوٹہ مقرر ہے۔ نئے سیکٹرز اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے وقت یہ کوٹہ قواعد کے تحت دیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے کسی صحافی کو پلاٹ الاٹ نہیں کیا ہمارے پاس جب پلاٹ ہوں گے تو کسی کمیٹی کے ذریعے فیصلے نہیں کئے جائیں گے‘ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کئے جائیں گے۔
ایوان بالا کو فراہم کئے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران جن صحافیوں پلاٹ الاٹ کئے گئے ان میں محمد رؤف کلاسرا‘ مالک محمد مالک‘ نذیر ناجی‘ محمد شعیب بھٹہ‘ عامر متین‘ محمد سجاد خان ترین‘ خلیق احمد خان کیانی‘ اینکر پرسن جاوید چوہدری‘ مجید افضل خان (ساجن خان) محمد اشرف اور محمد اسحاق چوہدری شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.