سوشل میڈیا پر دلیپ کمار کے انتقال کی خبر نے ہلچل مچادی،کئی ہدایت کاروں کا تصدیق کیے بغیر اظہار افسوس
منگل 3 مارچ 2015 18:40
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر اپنے انتقال کی افواہوں کی زد میں آگئے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پیغام نے ہلچل مچادی جس میں کہا گیا تھا “لیجنڈ اداکاردلیپ کمار ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کی رحلت فلمی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے”، ان کے انتقال کی افواہ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ بالی ووڈ کے کئی ہدایت کاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائیتس پر افسوس کا اظہار بھی کرلیا۔
امیتابھ بچن نے اس موقع پر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال کی خبر جھوٹی ہے، اس حوالے سے ان کی دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو سے بات ہوئی ہے جنہوں نے کہا ہے کہ دلیپ کمار بالکل ٹھیک ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ 93 سالہ دلیپ کمار کے انتقال کی افواہیں پھیل چکی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
-
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
-
معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کا اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان
-
’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ،شکایت درج
-
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرارالحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان
-
نارضگیاں ختم ، بن بلائے گووندابھانجی کی شادی میں پہنچ گئے
-
آئی پی ایل کی غیرقانونی سٹریمنگ،تمنا بھاٹیہ، سنجے دت اور بادشاہ سائبر سیل طلب
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.