اسلام آباد ہائیکورٹ ،میر علی ڈرون حملہ کیس کی سما عت جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی رخصت کے با عث غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
بدھ 4 مارچ 2015 13:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جنوبی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں پانچ سال قبل ہونے والے ڈرون حملے میں دو افراد کے قتل کے مقدمہ کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی رخصت کی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگئی۔ بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں جنوبی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں پانچ سال قبل ہونے والے ڈرون حملہ کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔
درخواست گزار کریم خان کے وکیل مرزا شہزاد اکبر جبکہ پولیس کی جانب سے لیگل کونسل رؤف عدالت عالیہ پیش ہوئے لیکن جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدم موجودگی کی وجہ سے ڈرون حملہ کیس کی کارروائی نہ ہوسکی۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے ڈرون حملہ میں ہلاک ہونے والے دو افراد کے قتل کا مقدمہ سی آئی اے کی سابق چیف سٹیشن جوناتھن بینک اور لیگل کونسل جان ریزو کیخلاف درج کرنے کا حکم دیا تھا اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کرکے عدالت نے ڈرون حملہ میں ہلاک ہونے والے دو افراد کے قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ بدھ کے روز ڈرون حملہ کیس میں کسی قسم کی عدالتی کارروائی نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگئی جبکہ عدالت میں ڈرون حملہ کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرون حملہ میں ہلاک ہونے والے دو افراد کے قتل کا مقدمہ سی آئی اے کے سابق چیف سٹیشن اور لیگل کونسل کیخلاف درج کرنے میں قانونی پیچیدگیاں موجود ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.