زنک سے بھرپور گندم کی نئی اقسام متعارف
بدھ 4 مارچ 2015 15:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے گندم کی ایسی چار نئی اقسام متعارف کرائی ہیں، جو آکسیڈائزنگ کے عمل کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتی ہیں،اس میں پچاس فیصد زنک کے اجزاء شامل کرکے اس کو حیاتیاتی طور پر مضبوط بنائی گئی قسم بھی شامل ہے۔پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی مختلف اقسام کی جائزہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا ”کسانوں کے لیے سفارش کردہ اقسام کی فہرست میں حیاتیاتی طور پر مضبوط قسم کو پہلی مرتبہ متعارف کرایا گیا ہے۔
زنک ایک دھات ہے، جسے ایک لازمی عنصر بھی کہا جاتا ہے، اس لیے کہ زنک کی مختصر مقدار انسانی صحت کے لیے ضروری ہے۔گندم کی اس نئی قسم میں پچاس فیصد تک زنگ پایا جاتا ہے، جو خاص طور پر بچوں اور خواتین کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔(جاری ہے)
متعارف کرائی گئی یہ تمام نئی اقسام مختلف قسم کی آکسیڈائزنگ کے عمل کے خلاف بھی مزاحمت رکھتی ہیں، جو گندم کی پیداوار کے لیے بڑے حیاتیاتی خطرات میں سے ایک ہے۔
یہ اقسام ہر طرح کے آکسیڈائزنگ کے عمل کے خلاف مزاحمت کرسکتی ہیں، خاص طور پر یوجی-99، جس نے دنیا بھر میں گندم کی فصلوں کو متاثر کیا ہے، اور پی آر ٹی ٹی ایف، جس سے سندھ میں گندم کی فصلوں کو خطرات لاحق رہتے ہیں۔پاکستان زرعی کونسل کے سائنسدانوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نئی اقسام موجودہ گندم کے جینیاتی پول مں تنوع پیدا کریں گی، اور پیداواری عمل کو پائیدار بنانیمدد دیں گی، اور ان کی وجہ سے ملک بھر میں زرعی پیداوار کو فروغ ملے گا۔زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد نے ان سائنسدانوں کی کوششوں کو سراہا۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.