وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام کا مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی سے انکار
بدھ 4 مارچ 2015 15:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء)ملک میں پیٹرول کا بحران ختم ہوئے ابھی ایک ماہ ہی گزرا ہے کہ بیوروکریسی مٹی پاوٴ کے روایتی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے اعلیٰ حکام نے تیل بحران کی ذمہ دار مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا ۔جنوری کے وسط سے آخر تک پیٹرول کی قلت کے باعث آنے والے بحران نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول پمپوں پر لوگوں کی ختم نہ ہونے والی قطاریں لگ گئیں۔ لوگ کام پر جانا بھول کر پیٹرول کی تلاش میں خوار ہوتے رہے۔ وزیر اعظم نے بیرون ملک کے دورے سے وطن واپس آتے ہی ائیرپورٹ پر ایکشن لے لیا اور چار افسروں کو ذمہ دار ٹہرا کر گھر بھجوا دیا۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نے بحران کے اصل ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کیا۔
اوگرا کے چئیرمین کو جبری رخصت پر بھجوا دیا گیا۔ بحران کو ایک ماہ گزرتے ہی افسرشاہی کے اعلیٰ حکام نے معاملے کو لٹکا دیا۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین اوگرا نے بارہ فروری کو سیکریٹری پٹرولیم کو آئل کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھا تھا۔ وزارت پٹرولیم نے اوگرا کے خط کاجواب دیا نہ کوئی کارروائی کی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کے قواعد کے تحت وزارت پٹرولیم کے ڈائریکٹر جنرل آئل بحران کی ذمہ دار آئل کمپنیوں کے خلاف کارروائی کر نے یا اوگرا کو ریفرنس بھجوانے کے پابند ہیں۔ اوگرا از خود آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتی۔ ڈائریکٹر جنرل آئل، وفاقی سیکریٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے حکم پر بے بس نظر آتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے دس مارکیٹنگ کمپنیوں کو جاری شوکاز کا جواب آنے کے بعد وزارت پٹرولیم کو خط لکھا تھا۔ آئل کمپنیوں نے تیس جنوری کو شوکاز پر جواب اوگرا میں جمع کروائے تھے۔مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.