وفاقی حکومت نے سینٹ انتخابات کی شفافیت کیلئے یقین دہانی کے باوجود ضروری آئینی ترمیم لانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی‘ تحریک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کیخلاف بھرپور آواز بلند کرکے کھلی رائے شماری کا مطالبہ کیا‘سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی ہر کاؤش کی بھرپور مزاحمت کرینگے‘ ملک میں صاف شفاف انتخابات کیلئے پر عزم جدوجہد جاری رہے گی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا بیان
بدھ 4 مارچ 2015 16:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی ہر کاؤش کی بھرپور مزاحمت اور ملک میں صاف شفاف انتخابات کیلئے پر عزم جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے سینٹ انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ کے خلاف بھرپور آواز بلند کی اور کھلی رائے شماری کا مطالبہ کیا۔
تاہم گذشتہ کئی روز کی سیاسی پیش رفت یہ واضح کرتی ہے کہ وفاقی حکومت نے کھلی رائے شماری کے ذریعے سینٹ انتخابات کے انعقاد کی یقین دہانی کے باوجود انتخابات سے قبل اس کیلئے آئین میں ضروری ترمیم لانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلی رائے شماری کے مطالبے نے پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام جو کہ غیر جمہوری طریقے سے وفاداریاں خرید کر سینٹ تک رسائی چاہتے ہیں اور ہارس ٹریڈنگ جیسے غیر قانونی غیر اخلاقی دھندے میں ملوث ہیں کو بری طرح قوم کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔
ان کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کھلی رائے شماری کے حق میں لائی جانے والی 22ویں آئینی ترمیم کی مخالفت غیر جمہوری ہتھکنڈوں میں دونوں جماعتوں کی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے، تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آئیں پاکستان کے تحت تمام صوبوں کیلئے یکساں نمائندگی کے اصول کا تحفظ اور رائے دھندگان کی جانب سے اراکین پارلیمان کو فراہم کی گئی مینڈیٹ کی حفاظت کی ذمہ داری تمام منتخب عوامی نمائندوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تحریک انصاف ملک میں صاف، شفاف انتخابات کے حوالے سے پرعزم ہے اور غیر جمہوری حربوں کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پر نقب زنی کی ہر کوشش کی مزاحمت کریگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.