سانحہ عباس ٹاوٴ ن و دیگرسانحات کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں ،متحدہ علماء محاذ
بدھ 4 مارچ 2015 17:23
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) متحد علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں چیئرمین مولانا انتظا ر الحق تھانوی کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے سانحہ عباس ٹاوٴ ن کی دوسری برسی کے موقع پر شیعہ سنی شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جانے اور انہیں سرعام پھانسی دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اجلاس میں سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکو ل و حیات آباد امام بارگاہ اور سانحہ شکار پور سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کے مقدمات کو بھی فوجی عدالتوں میں چلانے کا مطالبہ کیا ۔مقررین ے کہا کہ دہشت گروں کے خلاف بلا امتیاز رنگ و مسلک کاروائی کی جائے آپریشن کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کیا جائے ۔(جاری ہے)
کراچی کو اسلحہ سے پاک اور فوج کے حوالے کیا جائے ۔
فرقہ واریت پھیلانے اور دہشت گردی کر نے والے اسلام پاکستان کے دشمن اور استعمار کے ایجنٹ ہیں ۔طالبان و داعش اور امریکی ،اسرائیلی ،بھارتی سازشوں کو کامیا ب نہیں ہونے دیں گے ۔ اجلاس سے مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین ،علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی ،علامہ مرتضی خان رحمانی ،مفتی فیصل عزیزی ، مطلوب عوان ،لیئق احمد ،علامہ غلام مصطفی رحمانی ،علامہ شاہدین اشرفی ،حافظ سید عاصم بخاری ،حافظ گل نواز ودیگر نے خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.