کراچی ،انٹربینک اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا،
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 101.88 اور قیمت فروخت 101.93 روپے ہوگئی ، اوپن مارکیٹ میں قیمت خرید 101.90 اور قیمت فروخت 102.10 روپے ہوگئی
بدھ 4 مارچ 2015 21:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) انٹربینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جبکہ یورو اوربرطانوی پاؤنڈ بھی روپے کے سامنے اپنی قدر گنوابیٹھے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں 2 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.90 روپے سے کم ہوکر 101.88 روپے اور قیمت فروخت 101.95 روپے سے گھٹ کر 101.93 روپے ہوگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 102 روپے سے گھٹ کر 101.90 روپے اور قیمت فروخت 102.20 روپے سے گھٹ 102.10 روپے ہوگئی۔
فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو روپے کے مقابلے یورو کی قدر50پیسے کم ہو گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 113.75 روپے سے کم ہو کر 113.25 روپے اور قیمت فروخت 114 روپے سے کم ہوکر 113.50 روپے ہو گئی اسی طرح 50 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 156.50 روپے سے کم ہوکر 156 روپے اور قیمت فروخت 156.75 روپے سے کم ہو کر 156.25 روپے پر آگئی۔(جاری ہے)
فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 3،53 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد یواے ای درہم کی قیمت فروخت 27.90 روپے سے بڑھ کر 27.93 روپے اورسعودی ریال کی قیمت فروخت 27.20 روپے سے بڑھ کر 27.25 روپے ہوگئی۔
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.