Live Updates

عمران کو اپنے ارکان پر اعتبار نہیں، سزا اسمبلی کو نہیں دینی چاہیے،مولانا فضل الرحمن ،

ووٹ لینے والے کومجرم قراردیاجاتاہے توبیچنے والامجرم کیوں نہیں،عمران خان کی حکومت مستعفی ہو جائے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 مارچ 2015 22:41

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام ف کیامیرمولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کواپنے ارکان اسمبلی پراعتبارنہیں تاہم اس کی سزااسمبلی کونہیں دینی چاہیے، سیاسی جماعتوں کواپنے ارکان پرکنٹرول ہوناچاہیے،عمران خان چارماہ تک آئینی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں نہ آئے اورمسلم لیگ ان کاانتظارکرتی رہی اور اب آئینی ترامیم یادآگئیں۔

مولانافضل الرحمان کانوشہرہ کی جامعہ عثمانیہ میں جاری تاریخی و ثقافتی نمائش کے دوران مختلف اسٹالز کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ عمران خان اپنے بکروں کوپکڑیں، اسمبلی کوسزانہ دیں بلکہ خود حکومت سے مستعفی ہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ لینے والے کومجرم قراردیاجاتاہے توبیچنے والامجرم کیوں نہیں۔

(جاری ہے)

مولانافضل الرحمان نے خیبرپختونخوااسمبلی میں سینٹ کے الیکشن میں حکومتی ارکان کے ذریعے ووٹ باہرنکلوانے کی خبروں پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے تمام ووٹ خفیہ رائے دہی کی بنیادپرکئے جاتے ہیں توسینیٹ کے کیوں نہیں، یہ ووٹ کے تقدس کوپامال کرنے کے مترادف ہے۔

اس سے قبل مولانافضل الرحمان کاتقریب سے خطاب میں کہاکہ دنیاکے وسائل پرقبضے کیلئے بین الاقوامی اداروں اورمعاہدوں کے ذریعے غریب ممالک کوغلام بنایا جارہا ہے، دینی مدارس جدیدمعاشرتی تقاضوں کوسمجھتے ہیں اورعصری علوم کواپناناچاہتے ہیں تاہم مسلط قوتیں قوم کو دینی علوم سیدوررکھناچاہتی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات