کرس گیل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ
جمعرات 5 مارچ 2015 11:59
پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5مارچ ۔2015ء ) ویسٹ انڈین اوپننگ بلے باز کرس گیل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس گیل کا کہنا تھا کہ وہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تاہم اگر ان کی کمر نے پانچ دن کے کھیل کا بوجھ اٹھانے سے انکار کر دیا تو وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔
(جاری ہے)
35سالہ کرس گیل کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپریل میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کے لیے واپسی کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ اس سیریز سے قبل ہی ریٹائرڈ ہو جائیں ۔
کرس گیل نے حال ہی میں 100ٹیسٹ میچز کھیلنے والے 9ویں ویسٹ انڈین کھلاڑی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے تاہم مارچ 2010ء سے انہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 41میں سے محض 18ٹیسٹ کھیلے ہیں اور گزشتہ دو سالوں کے دوران انہوں نے ٹیم کے 15میں سے محض 8ٹیسٹ کھیلے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.