تحریک منہاج القرآن(شعبہ تربیت) کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں 7روزہ تربیتی کیمپ برائے معلمین شروع
جمعرات 5 مارچ 2015 20:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) تحریک منہاج القرآن(شعبہ تربیت) کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں 7روزہ تربیتی کیمپ برائے معلمین شروع ہو گیا،جس میں ملک بھر سے سینکڑوں معلمین اور طلباء نے شرکت کی۔تربیتی کیمپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور تعلیم و تربیت انبیاء کا مشن ہے۔
انبیاء کا مشن ہی انسانیت کیلئے رحمت ہے۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام دین اسلام کی بنیادی ضروریات کو جاننے کیلئے پورے پاکستان میں ”آؤ دین سیکھیں“ کورس اور ترجمة القرآن سیکھنے کیلئے تین ماہ پر مشتمل عرفان القرآن کورس کے اجرا کا اعلان کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کورسز کے بارے میں کہا کہ اس سے دین اسلام کے بارے میں بنیادی معلومات اور ترجمة القرآن کی صلاحیت طلباء و طالبات میں پیدا ہو گی ۔
تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین اسلام خیر خواہی کا دین ہے،جو افراد دین اسلام کی اشاعت اور فروغ کیلئے جدوجہد کر تے ہیں وہ حقیقت میں انسانیت کی فلاح و بہبود کے کام کر رہے ہوتے ہیں ۔معلمین اعتماد اور اعتقاد سے انسانیت کی تعلیم و تربیت کو عام کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کو سیدھی راہ نصیب ہوتی ہے اور اعمال صالح اپنانے والوں کو اللہ تعالیٰ مغفرت سے نواز دیتے ہیں ۔معلمین کو اسلام کے بنیادی تصورات کو مسخ کرنے والوں کا محاسبہ تعلیم اور دلائل سے کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ قرآن مسلمانوں کی فکری رہنمائی اور سنت مصطفی ﷺ عملی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے ۔قرآن و سنت کو جدا کرنے والے اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام سے دوری کی وجہ سے ہم دنیا میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔تعلیم کو عام اور سستا کرنے سے ہی معاشرہ سنور سکتا ہے ۔قوم کے طلباء و طالبات کی ترببیت حکومت کی ذمہ داری ہے ۔تحریک منہاج القرآن اسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں جو کردار ادا کر رہی ہے یہ موجودہ دور میں بہت بڑا جہاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر معلمین تعلیم اور کردار کی طرف توجہ دیں تو معاشرے پر اچھے اچرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے تربیتی نشست میں آنے والے سینکڑوں اساتذہ اور طلباء کا شکریہ ادا کیا اور” آئیں دین سیکھیں “کورس کا تعارف بھی کرایا۔تربیتی کیمپ علامہ اعجاز ملک،علامہ ظہیر نقشبندی،عین الحق بغدادی نے بھی خطاب کیامزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.