ووٹ نہ ڈال کر ثابت کیا کہ کسی سے پیسے نہیں لئے، مجھ پر الزامات سے تحریک انصاف نے اپنا ممبر گنوا دیا،

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی جاوید نسیم کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 6 مارچ 2015 00:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی جاوید نسیم نے کہا ہے کہ ووٹ نہ ڈال کر ثابت کیا کہ کسی سے پیسے نہیں لئے، مجھ پر الزامات سے تحریک انصاف نے اپنا ممبر گنوا دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو صبح سے غائب ہونے والے جاوید نسیم نے سینیٹ انتخابات میں پولنگ ٹائم ختم ہونے کے بعد منظر عام پر آئے اور کہا کہ میں ضمیر فروش نہیں ہوں اور سینیٹ الیکشن میں ارادتاً ووٹ نہیں ڈالا اور ثابت کیا کہ میں نے کسی سے پیسے نہیں لئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزامات کی بوچھاڑ کر کے تحریک انصاف نے اپنا ہی ممبر گنوالیا۔