رنبیر کترینہ کے بارے میں پوچھنے سے تقریب چھوڑ کر چلے گئے
جمعہ 6 مارچ 2015 13:11
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)بھارتی اداکار رنبیر کپور ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں میڈیا کی جانب سے اداکارہ کترینہ کیف کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ‘ارے یار’ کہہ کر اپنی کرسی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور وہاں سے چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق رنبیر اور کترینہ کی دوستی کے چرچے تب ہوئے جب سپین میں چھٹی مناتے ہوئے ان کی خفیہ طور پر لی گئی تصاویر ایک جریدے نے شائع کی تھیں۔
دونوں نے کبھی کھلے الفاظ میں اپنے رشتے کو قبول تو نہیں کیا لیکن ایک دوسرے کو ‘خاص’ ضرور بتایا ہے۔(جاری ہے)
رنبیر کپور کا اپنی شادی کے بارے میں کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ میں کب شادی کروں گا۔ شادی بہت ہی قدرتی عمل ہے اور میں اس طرح کا انسان نہیں ہوں کہ کوئی کہے کہ میں 32 سال کا ہوگیا ہوں،ا س لئے اب مجھے شادی کر لینی چاہیے۔رنبیر نے مزید کہا کہ جب مجھے بچے چاہئیں ہوں گے یا مجھے اور میری پارٹنر کو لگے گا کہ یہ صحیح وقت ہے تو ہم شادی کر لیں گے۔رنبیر کی حالیہ ریلیز ہونیوالی فلم رائے ناکام ر ہی ہے۔رنبیر کہتے ہیں کہ مجھے ناکامیوں سے ڈر لگتا ہے مجھے اپنے رشتوں میں ناکامی سے بھی ڈر لگتا ہے تاہم آپ ناکامی سے ڈریں گے تبھی آگے بڑھیں گے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.