عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین اورہمارے ہیروہیں ،سردار علی امین گنڈا پور
جمعہ 6 مارچ 2015 15:11
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) صوبائی وزیرمال سردارعلی امین گنڈا پورنے کہا ہے کہ عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین بھی ہیں اورہمارے ہیروبھی ہیں۔اسی لئے پی ٹی آئی کے تمام کارکن اور اراکین اسمبلی ان پر اپنی جان نچھاورکرنے کواپنا اعزازسمجھتے ہیں اور آج سینٹ کے الیکشن میں پوری قوم اور دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنی وضع کردہ بہترین انتخابی حکمت عملی سے اپنی تمام سیٹیں جیت لی ہیں اوراپنے اراکین اسمبلی کے ڈسپلن اورپارٹی قیادت کی سیاسی بصیرت سے خیبرپختونخوامیں ماضی کے بڑے بڑے سیاسی گرگوں کو سینٹ کے الیکشن میں چاروں شانوں چت کر دیا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر عمران خان اور تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں اورکارکنوں کواس عظیم فتح پردلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے تمام اراکین اسمبلی پر فخر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے اس موقع پرمزیدکہاکہ پی ٹی آئی کا نظم و ضبط کتنا مثالی تھا اورپارٹی کے فیصلوں سے رو گردانی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکا کیونکہ پی ٹی آئی کے تمام کارکن جانتے ہیں کہ پارٹی فیصلوں سے روگردانی اوربے وفائی کرنے والوں کاعبرت ناک انجام جاوید نسیم جیسا ہی ہواکرتا ہے۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے توملک سے موجودہ کرپٹ اورنام نہاد جمہوری نظام کوشفاف بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے اور انتخابی نظام میں اصلاحات کیلئے اسلام آباد میں تاریخی دھرنابھی کئی مہینوں تک جاری رکھالہذا پی ٹی آئی کیسے اپنے کسی کارکن یارکن اسمبلی کواس کرپشن اورووٹوں کی خرید وفروخت کی ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے اجازت دے سکتی تھی تو اسی لئے عمران خان نے بڑادوٹوک اور واضح موقف شروع دن سے ہی اختیار کیا ہوا ہے کہ جوکوئی بھی کرپشن یا پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تواسے دوسروں کیلئے مقام عبرت بنا دیا جائے گا اورپی ٹی آئی میں ایسے غدار اورکرپٹ افرادکی کبھی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔انہوں نے اس موقع پر مزیدکہاکہ پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کی آوازاٹھائی لہذا ہم کسی کوکبھی بھی اپنے اراکین کے ضمیرکی قیمت لگانے کی اجازت بلکل نہیں دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.