پاکستان کی ترقی میں چین کا بے پایاں تعاون لائق تحسین ہے ، تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں‘ شہباز شریف
ہفتہ 7 مارچ 2015 16:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے چینی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کا بے پایاں تعاون لائق تحسین ہے۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ،شہد سے میٹھی،فولاد سے زیادہ مضبوط اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔چین نے پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں تعاون فراہم کر کے دوستی کا حق ادا کیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان اورچین کے مابین دوستی کے رشتے سود مند معاشی تعلقات میں ڈھل رہے ہیں اورمختلف شعبوں میں تعاون میں نئے دریچے کھل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سال2015ء کو پاک چائنہ اقتصادی تعاون کے آغاز کے طور پر منایا جا رہا ہے جس سے بلاشبہ پاکستان اورچین کی دوستی نئے دور میں داخل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چین نے محنت اور جدوجہد کے ذریعے ترقی کی منازل طے کی ہیں اورچین دنیا کی ایک بہت بڑی معاشی قوت بن چکاہے۔اقوام عالم کیلئے چین کی تیزرفتار ترقی ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی مثالی ہے اوردونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کا دل سے احترام کرتے ہیں اورپاکستان اورچین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے ۔پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا لازوال رشتہ موجود ہے اور دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے قائداعظم سولر پارک میں پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلا سومیگاواٹ کا سولر منصوبہ انتہائی تیز رفتاری سے مکمل کیا ہے اور یہ سولر منصوبہ بہت جلد بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ صوبائی وزراء شیر علی خان، تنویر اسلم ملک، چین میں پاکستانی سفارتخانے کی کمرشل قونصلر ، ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وفاقی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.