برادری کی لڑکی سے لو میرج کی سزا،آر پی او ملتان کا لڑکے کے چچا پر بہیمانہ تشدد
جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے جیل بھجوادیا وزیراعلی پنجاب کا ملزمان کیخلاف تحقیقات اور قانونی کارروائی کا حکم شکایات سیل نے درخواست تحقیقات کیلئے آر پی او ملتان کو ہی بھیج دی
اتوار 8 مارچ 2015 14:48
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان امجد جاوید سلیمی نے اپنی برادری کی لڑکی سے لو میرج کی پاداش میں لڑکے کے چچا خانیوال کے رہائشی ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر غلام محمد اور اس کے بیٹے کو خانیوال سے اغواء کرواکر ملتان کے مختلف تھانوں میں تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے جیل بھجوادیا۔
ریٹائرڈ سب انسپکٹر غلام محمد کی درخواست پر وزیراعلی پنجاب نے ملزمان کیخلاف تحقیقات اور قانونی کارروائی کا حکم دیا تاہم وزیراعلی کے شکایات سیل کے ڈائریکٹر نے درخواست دہندہ غلام محمد کی درخواست پر تحقیقات کرنے کیلئے آر پی او ملتان کو ہی بھیج دی۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کے رہائشی ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر نے وزیراعلی کو دی جانے والی اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائل خانیوال بلاک 12 کا رہائشی ہے اور سائل کے بھتیجے عمر حیات نے آرائیں برادری کی عروج فاطمہ نامی لڑکی جو میلسی کی رہائشی ہے‘ سے اپنی مرضی سے شادی کی جس پر ان کے علاوہ دیگر افراد کو ایف آئی آر میں ملوث کردیا گیا اور غلام محمد نے موقف اختیار کیا کہ ہم اس لڑکی کے نکاح یا دیگر معاملات میں ملوث نہیں تھے مگر آر پی او ملتان نے ڈی پی او خانیوال کی طرف سے دھمکیاں دلوانا شروع کردیں اور سنگین مقدمات میں ملوث کرنے کا کہا اور یہاں تک کہ اغواء اور لاپتہ افراد میں شامل کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں اور پھر ایسے ہی ہوا کہ سابقہ ڈی پی او خانیوال اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لڑکی کے والد کیساتھ سازباز کرکے ایس ایچ او تھانہ سٹی خانیوال ریاض سیال کے ذریعے ریڈ کروایا اورچادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پولیس ہمارے گھر میں گھس گئی اور میرے گھر کے تالے توڑ ڈالے بعدازاں سی پی او ملتان سلطان گجر کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر ملتان ملک تنویر‘ سابق ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان حسین بخش کھوسہ‘ احمد نواز اے ایس آئی‘ ملتان اور خانیوال پولیس کے ہمراہ ڈی پی او خانیوال کی ہدایت پر ایس ایچ او ریاض سیال اور دیگر اہلکار میرے گھر میں گھس گئے اور میرے بھائی غلام حسین جن کی عمر 65 سال تھی اسے اور اہل خانہ کو جن میں خواتین بھی شامل تھیں‘ کو گالیاں دیں اور پھر انہیں پکڑ کر پولیس موبائلز میں ڈال لیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.