داعش کے ہاتھوں عراق کے تاریخی شہر الحضر کی تباہی پر اقوام متحدہ کی مذمت

اتوار 8 مارچ 2015 17:44

نیویارک(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) اقوام متحدہ نے اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسندوں کے ہاتھوں عراقی تاریخی شہر الحضر کی تباہی کی شدید مذمت کی ہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کا کہنا ہے کہ عراقی تاریخی شہر الحضر کی تباہی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسندوں نے قدیمی شہر نمردو کو تباہ کرنے کے دو دن بعد الحضر کی باقیات کو بھی مبینہ طور پر تباہ کر دیا ہے۔ موصل شہر کے قریبی صحرا میں واقع دو ہزار سالہ پرانا یہ شہر رومن سلطنت کی اہم نشانی تصور کی جاتی تھی۔ نو ماہ قبل عراق کے ایک تہائی علاقوں پر قبضہ کرنے والے سنی انتہا پسند گروہ اسلامک اسٹیٹ کو ’جدید جہاد‘ میں سب سے زیادہ پرتشدد قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :