حکومت سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول اعلان کرے‘ کامران سیف
پیر 9 مارچ 2015 13:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سالہا سال سے پنجاب کی عوام کو جمہوریت کے ثمرات سے محروم کررکھا ہے ،عوام کو روٹی اور بجلی میسر نہیں مگر حکمران ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرکے قوم کا اربوں روپیہ ضائع کررہے ہیں ،پل اور جنگلہ بس چلا کر عوام کی خدمت کے دعویٰ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ستمبر میں بلدیاتی انتخاب منعقد کروانے کیلئے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول اعلان کرے ۔کیونکہ نچلی سطح پر عوامی نمائندے موجود نہ ہونے سے عوام پریشانی کا شکار ہیں ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ن لیگ جب سے پنجاب میں برسر اقتدار آئی ہے بلدیاتی انتخاب کروانے سے گریزاں ہے کبھی پنجاب اسمبلی سے قانون سازی کرکے اور کبھی مردم شماری ،حلقہ بندیوں کی آڑ میں بلدیاتی انتخابات کو مسلسل زیر التوا رکھا ہوا ہے اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے واضح احکامات کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے کیونکہ ن لیگ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے میں ہچکچا رہی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.