متحدہ قومی موومنٹ ملک بھر کے اٹھانوے فیصد مظلوم و محروم طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے ،نوید قائم خانی
پیر 9 مارچ 2015 17:18
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ملک بھر کے اٹھانوے فیصد مظلوم و محروم طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے ۔ دو فیصد مراعات یافتہ طبقہ اپنے مفادات کے حصول میں ایم کیوایم کو سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی نے یونٹ 4-Cمیں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کے دوران کیا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ موجود جوائنٹ زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ، اراکین زونل کمیٹی آفتاب عالم اور ڈاکٹر رانا راج نے بھی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں ایم کیوایم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ نظم و ضبط اور ثابت قدمی میں اسکی ہمسری کوئی جماعت نہیں کر سکتی ہے ۔(جاری ہے)
ایسے حالات میں کہ جہاں لالچ اور زبردستی کے ذریعے سینیٹ امیدواران کو ووٹ دیئے جانے کی خبریں لمحہ بہ لمحہ میڈیا کی زینت بن رہی تھیں۔
حق پرست اراکین پارلیمنٹ نے انتہائی پروقار طریقے سے اپنے ووٹ کا استعمال کر کے پوری دنیا کو دکھا دیا کہ حقیقی معنوں میں جمہوریت کس کو کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے اپنے کارکنان کی تربیت اس خوبی کے ساتھ کی ہے کہ بڑے سے بڑا لالچ یا زور زبردستی انہیں اپنے مقصد سے ذرہ برابر بھی ہٹا نہیں سکتی ہے۔اور یہی خوبی ایم کیوایم کو ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں ممتاز مقام عطا کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.