فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا اختیارات کا ناجائز استعمال
اپنے آپ کو ہی کروڑوں روپے کے پلاٹ الاٹ کردیئے ،23بیورو کریٹس کو کیٹگری ون اور 3افسران کو کیٹگری ٹو کے پلاٹ الاٹ کردئیے گئے
پیر 9 مارچ 2015 17:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو ہی کروڑوں روپے کے پلاٹ الاٹ کردیئے ،23بیورو کریٹس کو کیٹگری ون اور 3افسران کو کیٹگری ٹو کے پلاٹ الاٹ کئے گئے ۔ درخواست دہندہ نہ ہونے کے باوجود پلاٹ حاصل کرنے والے اکثر افسران مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء کو حاصل ہونے والی دستاویزات وفاقی وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کا ایک ذیلی ادارہ ایسا بھی ہے جہاں کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان مستحق سرکاری ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے بنائی جانے والی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں غریب سرکاری ملازمین کو پلاٹ الاٹ کریں یا نہ کریں لیکن خود کو کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ ضرور الاٹ کرسکتے ہیں ایسی ہی ایک فہرست کے مابق کیٹگری ون کے پلاٹ حاصل کرنے والے افراد میں سید تراب حیدر زیدی (سینئر جوائنٹ سیکرٹری )، جی ایم سکندر (سیکرٹری )محمد ظفر عباس (ایڈیشنل سیکرٹری )، حافظ محمد ضیاء الدین (جوائنٹ سیکرٹری )شاہ دین شیخ (ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ٹی )راجہ محمد عباس (سیکرٹری )محمد اصغر چوہدری ( چیف ایف بی آر )محمود اختر (فنانشل ایڈوائزر ہاؤسنگ )احمد بخش لہری (سیکرٹری )، افتخار احمد خان جوائنٹ سیکرٹری )نگر حیات (ایڈیشنل سیکرٹری )، شیر ایوب خان (جوائنٹ سیکرٹری )، محمد علی آفریدی (منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے ) اورنگزیب مرل ( ڈپٹی سیکرٹری )، لیاقت منیر راؤ (فنانشل ایڈوائزر)، خواجہ محمد صدیق اکبر (ایم ڈی پی ایچ اے )، ایم بی اعوان(جوائنٹ سیکرٹری )، رسول بخش پلپوٹو(ایم پی ایچ اے )، شاہد حامد جوائنٹ سیکرٹری ، احسن سلیم حقانی (ایم ڈی ایم این سی ایل ) آمنہ عمران (جوائنٹ سیکرٹری )، ایم ایس آفاق مخدومی ( جوائنٹ سیکرٹری )محمد عرفان صدیقی (ایم ڈی این ایچ اے )جبکہ کیٹگری ٹو میں پلاٹ حاصل کرنے والے افسران میں محمد اعجاز ( ایس اینڈ جے اے ڈی )، طارق محمود پیرزادہ (ڈپٹی کمشنر اسلام آباد)اور محمد اشفاق گھمن (ڈپٹی سیکرٹری شامل ہیں یاد رہے کہ مذکورہ بیورو کریٹس میں سے زیادہ تر افسران ریٹائر ہوچکے ہیں اور جو حاضر سروس ہیں انہوں نے اپنے پلاٹ فروخت کردیئے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.